میدک میں آبدار خانہ کا افتتاح

میدک27مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سماج کی خدمت میں آگے رہنے والوں کے حق میں ہی کامیابی ہوا کرتی ہے کئی لوگ اپنے پاس مال ودولت رکھنے کے باوجود بھی سماج کی خدمت کیلئے تیار نہیں ہوتے ہیں۔خدمت چاہے غریبوں کی ہو یا پھر کمزوروں کی ہو خدمت تو خدمت ہی ہواکرتی ہے۔یہ باتیںصدرنشین بلدیہ میدک ملک ارجن گوڈ نے آج دوپہر بس اسٹانڈ میدک پر میناریٹی ٹائون پریسڈنٹ محمد فاضل کی جانب سے لگائے گئے آبدار خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس آبدار خانہ کی افتتاحی تقریب میں موجود ناظم ِ مدرسہ مولانا محمد جاوید علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تقریبََا پانچ سالوں سے محمد فاضل کی جانب سے یہ آبدار خانہ لگایا جاتا ہے جس سے کئی مسافرین استفادہ کرتے ہیں یہ بہت خوشی ومسرت کی بات ہے ایسے نیک کاموں میں ہم میں سے ہر ایک کو پہل کرنا چاہئے۔اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ میدک راگھی اشوک مونسپل کونسلران ایم اے حمید کرشنا گوڈعبد الغفارکوآپشن ممبر ایم گنگا دھر سید صادق کے علاوہ دوسرے شریک رہے۔صدر نشین بلدیہ نے ربن کاٹتے ہوئے اس کا افتتاح کیا۔اور محمد فاضل نے سب کا شکریہ ادا کیا۔