میدک۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ جمشید انچارج اردو کمپیوٹر ٹریننگ مرکز میدک کے مطابق کمپیوٹر سنٹر میں جدید داخلوں کے لئے فارمس کی اجرائی عمل میں آرہی ہے ۔ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 5نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ جس میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو چاہیئے کہ دسویں جماعت کامیاب ہو۔ اگر دسویں جماعت انگلش میڈیم ہو تو اردو ایک سبجکٹ کی حیثیت سے کامیاب ہوں ۔ امیدوار صبح 10.30 بجے سے شام 5بجے تک مرکز واقع مدینہ مسجد اندرا کالونی داخلہ فارمس حاصل کرسکتے ہیں ۔ فارمس کے ساتھ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز ‘ ایس ایس سی پاس کا صداقت نامہ کی زیراکس کاپی داخل کرنا ہوگا ۔ داخلوں کیلئے اردو اکیڈیمک مرکز تلنگانہ ریاست کے زیراہتمام 16نومبر کو اہلیت ٹسٹ منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8520078689پر ربط قائم کریں۔