میدک سے ریالی کی شکل میں نرسا پور کو روانگی

میدک ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی ایک انتخابی ریالی ایم ایل اے کیمپ آفس ویلکم بورڈ کمان سے براہ اولڈ بس اسٹیشن ، رام وائی ایکس وے ، رام روڈ ، مارکٹ ایکس وے ، ولی شاہ مسجد ، عارف کامپلکس اور براہ چمن نکالی گئی یہ ریالی کے سی آر کے جلسہ عام نرسا پور پہونچی ۔ جس کی قیادت ریاستی وزیر مسرز ہریش راؤ ، پوچا ورم سرینواس ریڈی ، ایم ایل اے میدک محترمہ پدما دیویندر ریڈی کی قیادت میں نکالی گئی ۔ اس ریالی میں انچارج میدک اسمبلی الیکشن مسٹر جی سدرشن ریڈی ، نامزد ایم ایل اے مسٹر رچرڈ ، چیرمین بلدیہ و وائس چیرمین مسرز اے ملکارجن گوڑ ، راکی اشوک ، کرنم سوماشیکھر ، بالاگوڑ ، سکریٹری ٹی آر ایس اسٹیٹ مسٹر ایم دیویندر ریڈی بلدی کونسلرس ایم اے سلام ، ایم اے حمید ، مایا ملیشم ، ایم گنگادھر ، سید صادق کے علاوہ مسرزا سلیم بیگ ، سردار خان رکن ضلع پریشد ، محترمہ لاواینا ریڈی ، پربھو ریڈی کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔ سبھی نے بائیک کے ذریعہ ( نرساپور ) میں منعقد شدنی کے پربھاکر ریڈی سے انتخابی جلسہ میں شرکت کیلئے پہونچے ۔