میدک بلدیہ کونسل اور زیڈ پی ٹی سیز کی رائے شماری

میدک۔ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ میدک ٹاؤن کی کونسل کیلئے منعقدہ انتخابات کی رائے شماری اس مرتبہ سنگاریڈی میں 12 مئی کو کی جارہی ہے۔ اس طرح اندول جوگی پیٹ نگر پنچایت کی رائے شماری بھی سنگاریڈی ہی میں کی جارہی ہے۔ بلدیہ میدک کی مہیلا سمکھیا بھون اور جوگی پیٹ نگر پنچایت کی رائے شماری درگا بائی مہیلا شیو وکاس بھون پر کی جارہی ہے جبکہ 13 مئی کو میدک زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سیز کی رائے شماری میدک ویزلی کالج، جوگی پیٹ کیلئے نہرو ڈگری کالج پر اور بوائز جونیر کالج نرسا پور بھی رائے شماری کی جارہی ہے۔ ویزلی کالج میدک پر 7 منڈلس، میدک، ویلدرتی، پاپناپیٹ، چناشنکرم پیٹ ، رامائم پیٹ اور کلچرم، چیگنٹہ کی رائے شماری ہوگی۔ جوگی پیٹ کے نہرو ڈگری کالج میں ٹیکمال، اندول، الددرگ، پداشنکرم پیٹ، پلکل ریگوڑ کی گنتی ہوگی۔ اس طرح نرسا پور بوائز جونیر کالج میں منڈلس نرسا پور، فتح ندرا، کوڑی پلی ، سیڑم پیٹ، چنارم کیلئے رائے شماری ہوگی۔