میدک /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ایم ایل اے ٹی آر ایس مسٹر ٹی ہریش راو نے کہا کہ نئی ریاست کے قیام کے بعد پہلی حکومت ییقینی طور پر ٹی آر ایس بنالے گی۔ ٹی آر ایس حکومت بناتے ہی ایک ہی جی او میں میدک اور سدی پیٹ کو علحدہ اضلاع بنائے جانے کے احکامات کی اجرائی عمل میں لئی جائیگی ۔ مسٹر ہریش راو بلدی انتخابات کی تشہیری پروگرام کے سلسلہ میں انعقاد کردہ اتنخابی ریالی کے دوران اس بات کا اعلان کیا ۔مسٹر ہریش راو کی انتخابی ریالی گلشن قلب سے ہوتے ہوئے رام داس ایکس وے تک لگائی گئی ۔ انہوں نے میدک کے رائے دہندوں سے تمام 27 بلدی حلقوں پر ٹی آر ایس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب کرتے ہوئے بلدیہ میدک پر ٹی آر ایس کا گلابی جھنڈا لہرا نے کی اپیل کی۔ اس انتخابی ریالی میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مسٹر ہریش ایک کھلی جیپ میں سوار تھے ان کے ہمراہ انچارج میدک اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی صدر ضلع ٹی آر ایس مسٹر ار ست نارئنا سکریٹری اسٹیٹ ٹی آر ایس مسٹر ایم دینور ریڈی بھی موجود تھے۔ دوران ریالی عوام کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ٹاون کے ہر کارنر پر یہ اندازہ کیا جارہا تھا کہ بلدیہ میدک پر گلابی جھنڈا لہرانا یقینی ہے اس موقع پر ٹی آر ایس کے امیدوار مسرز ملکارجن گوڑ کرشنا ریڈی، ایم اے سلام ،اے چندر ملک ،میر اصغر علی، ریحانہ عزیز، جلہ گائتری ، گائتری ملک سریدھر راو موچی کشن ، وی سلوچنا کااٹی کشن ، جیون یادو کے ناگامنی ،دھرما کر رادھا گوند کے علاوہ امیدوار شریمتی لاونیا ریڈی کے علاوہ دیگر کارکن موجود تھے