ملبورن۔14فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان یہاں ملبورن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلہ میں کرکٹ شائقین نے اپنی دلچسپی دکھائی ‘ جیسا کہ میڈیا رپورٹ کے بموجب اس مقابلہ کا مشاہدہ کرنے کیلئے میدان میں 90ہزار سے زائد شائقین موجود تھے ۔ملبورن کے میدان پر کرکٹ کی دو روایتی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ میں میزبان اوپنر آرون فنچ اور میکس ویل کی شاندار بیٹنگ اور اسٹیون فن کی ہیٹ ٹرک نے عوام کو تفریح کا سامان فراہم کیا ۔