میتھیوز کی جانب سے یونس خان کی ستائش

کولمبو ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کپتان اینجلو میتھیوز نے دس ہزار ٹسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستانی بیٹسمین یونس خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ناقابل یقین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ میتھیوز نے کہا کہ یونس خان منکسر المزاج اور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک بیٹسمین ہیں اور انکی کرکٹ خدمات  کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے جو ان کی پہلی ٹسٹ وکٹ بھے ہیں۔