میتھیوز ون ڈے ٹیم سے باہر

کولمبو۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) محدود اوورس کے میچوں میں کپتانی سے برطرفی کے بعد آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو انگلینڈ کیخلاف ونڈے اسکواڈ سے بھی خارج کردیا گیا حالانکہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا جسے منتخب کر کے منظوری کیلئے وزارت کھیل کو بھیج دیا گیا لیکن اینجلو میتھیوز فٹنس کی بنیاد پر نظر انداز کر دیئے گئے۔سابق کپتان نے سلیکٹرز سے فٹنس ٹسٹ کا مطالبہ کیا ہے لیکن ان کی واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔