میتھالی راج کے شاندار 125*رنز لیکن ہندوستان کو سری لنکا کیخلاف شکست

کاٹونائیکے (سری لنکا)۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے ساتھ تیسرے اور آخری ونڈے میچ میں کپتان میتھالی راج کے شاندار 125 رنز کے باوجود ویمنس کرکٹ ونڈے انٹرنیشنل میچ میں ہندوستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 3 میچوں کی ونڈے انٹرنیشنل سیریز میں ہندوستان پہلے ہی 2 میچیس جیت چکا ہے لیکن وہ تیسرے میچ میں 253 کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ناکام رہا حالانکہ میتھالی راج نے 125 اور ابتدائی بلے باز سمرتی مندھنا نے 51 رنز بنائے۔ اس کے باوجود ٹیم لڑکھڑا گئی۔ میتھالی نے 143 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے 101 رنز اپنی ساتھی کھلاڑی حسینی پریرا (45 رنز) بنائے۔ آخری اوور میں سری لنکا کو جیت کیلئے 6 رنز درکار تھے اور بالآخر کویشا کے ایک چوکے نے سری لنکا کو جیت کے قریب کردیا۔ ہندوستان کی جانب سے جولن گوسوامی اور مالسی جوشی نے سری لنکا کے 2، 2 وکٹس حاصل کئے، لیکن اختتام پر ان کی یہ کوشش بھی رائیگاں گئی۔ 5 میچیس پر مشتمل T-20 سیریز کا آغاز اس گراؤنڈ پر چہارشنبہ کو ہوگا۔