حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : میباز کی جانب سے کاک ٹیل ساڑیوں کا خوبصورت رینج متعارف کیا جاتا ہے ۔ سائن بلٹز میگزین کے کور پیج کے لیے ’ بیسپوک کاک ٹیل ساڑی ‘ میں میباز کی جانب سے اداکارہ ودیا بالن اسٹائیل دیں گی ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ اور ماڈلس کتہ پیٹ ایل بی نگر میں میباز کے بالکل نئے شوروم پر خوبصورت ترین کاک ٹیل ساڑیوں کی نمائش کریں گی ۔ مسٹر منوج جیتھوانی ڈائرکٹر میباز نے کہا کہ ہم میباز اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ کاک ٹیل ساڑیوں کا خصوصی کلکشن اب میباز اسٹورس میں دستیاب ہے ۔ برانڈس جس میں روایتی کلکشنس ، دلہنوں کے ملبوسات اور مردانہ و زنانہ ملبوسات شامل ہیں ۔ لیکن اب یہاں کاک ٹیل برائیڈل فیسٹا ، جو کاک ٹیل ساڑیوں کا چنندہ رینج ہے اس کی نمائش کی جارہی ہے ۔ ملبوسات کے علاوہ میباز ٹریپنگس کا وسیع رینج بھی رکھتا ہے ۔جس میں فیشن کی دنیا جیسے بیلٹس ، شوز ، اسٹولس جیولری شامل ہیں ۔ اس سیزن میں میباز نادر ڈیزائنوں اور کلاسک رنگوں کے وسیع تر رینج کے ساتھ ملبوسات کا بھنڈار پیش کرنے کا موقع ترتیب دینے کا خواہاں ہے ۔۔