حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : میباز کے بالکل نئے شوروم واقع سگانا فورم مال کے پی ایچ بی ، کوکٹ پلی پر خصوصی میباز کے فیملی کلکشن اور جدید رجحان کے کاک ٹیل برائیڈل فیسٹا کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ میباز جو اس کے اخترائی اور چنندہ فیشن کے لیے انتہائی پسندیدہ برانڈ ہے ۔ جو برائیڈل رن وے پر تخلیقی ، مخصوص سیل ہاوٹس کو متعارف کررہا ہے ۔ مسٹر منوج جیتھوانی ڈائرکٹر میباز نے کہا کہ ہم فخر کے ساتھ ٹرینڈ سیٹنگ کاک ٹیل برائیڈل فیسٹا کے کاک ٹیل ساڑیوں کے A پارٹ کے چنندہ رینج اور خصوصی میباز فیملی کلکشن کو پیش کرنے کا اعلان کررہے ہیں جو اب میباز اسٹورس پر دستیاب ہے ۔ اس موقع پر حال ہی میں مشہور بین الاقوامی بیوٹی پیئجنٹ کا تاج جیتنے والی مس سوپر نیشنل 2014 آشا بھٹ میباز فورم مال پر مخصوص کلکشن کا افتتاح کریں گی اور اس موقع کو مسرت بخشیں گی ۔ آشا بھٹ مخصوص کاک ٹیل ڈیزائنر انیسیمبل میں پوز دیں گی ۔ کراؤن ونر نے اس کلکشن کے تعلق سے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ روایتی کلکشنس ، دلہن کے اور تہواری ، ہم عصر ملبوسات کے مردانہ و زنانہ برانڈ بھی اس فیسٹا میں نمائش کیے جائیں گے ۔ ملبوسات کے علاوہ میباز ٹریپنگس کا وسیع رینج رکھتا ہے جیسے بیلٹس ، شوز ، اسٹولس ، جیولری وغیرہ ۔۔