میباز شوروم کا کوتہ پیٹ میں آغاز

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : میباز پریٹ کرانیکل کوتہ پیٹ پر موسم گرما کی مناسبت سے مرد و خواتین کے لیے دلکش اسٹائیل و رنگوں میں دیدہ زیب ملبوسات کلکشن موجود ہے ۔ اداکارہ نیرا بنرجی ، مدھوریما ، وارٹیکا سنگھ فبینا مس انڈیا گرانڈ انٹرنیشنل 2015 ، اداکار ابھیجیت اور دیگر ٹاپس نے ان ملبوسات کے کلکشن کے شوروم پر نمائش کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر منوج جیٹوانی ( میباز ) نے کہا کہ میباز اپنے پریٹ کلکشن کے آغاز پر مسرت محسوس کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں میباز نئے اسٹائیل ، رنگوں ، دلکش ڈیزائنوں میں تیار کردہ ملبوسات کو گاہکوں کو پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میباز کلکشن شادی بیاہ کے لیے خاندان کے ہر فرد کی پسند ہوگی ۔ یقینا میباز کلکشن شادی بیاہ میں خوشیوں کو چار چاند لگادیں گے ۔۔