میباز بنجارہ ہلز پر شاندار ویڈنگ لائن کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : میباز بنجارہ ہلز پر دیدہ زیب شادی کے ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے ۔ مس انڈیا ۔ کانٹیننٹ گیل نیکولے ڈاسلوا نے میباز پر پرکشش چکاچوند ویڈنگ لائن کی رونمائی انجام دی ۔ مشہور مرد ماڈل ، پرنس کھرانہ نے ہم عصر شادی کے ملبوسات کی نمائش کی ۔ ماڈلس نے میباز پر شادی بیاہ میں پہننے والے پرکشش ملبوسات کی نمائش کی ۔ اس موقع پر مسٹر منوج جیٹھوانی ڈائرکٹر میباز نے کہا ’ ہم کو اس شاندار تخلیقی ویڈنگ لائن کے افتتاح پر فخر ہے ‘ ۔ منوج نے بتایا کہ ان کے خصوصی کلکشن ساڑیوں ، گھاگرے ، چوڑی دار ، انارکلی ، گاؤنس کا کوئی جواب نہیں ۔ شائقین ملبوسات یہاں کے ملبوسات کو ہمیشہ ہی پسند کرتے آئے ہیں ۔ میباز دولہن اور دلہا کے مکمل ملبوسات کا کلکشن رکھتا ہے ۔ شیروانی سے لے کر سوٹس اور گھاگرا سے لے کر ساڑی وغیرہ اور ماؤں کے لیے کرتاپاجامہ وغیرہ ہر چیز انکل کیلئے شیروانی سب کچھ یہاں دستیاب ہے ۔۔