میباز ، جوبلی ہلز پر شاندار ویڈنگ کلکشن متعارف

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : میباز کی جانب سے شاندار ویڈنگ کلکشن پیش کیا گیا ہے ۔ میباز جوبلی ہلز شوروم پر پرکشش عمدہ ویڈنگ لائن کو اداکارہ انگنارائے نے روشناس کروایا ۔ اداکار رندھیر ، ہیپی ڈیز شہرت یافتہ اداکار مانس کے ہمراہ اداکارہ ترونکا اورمس ٹوین سٹی 2016 سکنڈ رنراپ سمرت نے ویڈنگ کلکشن کی نمائش کی ۔ فیشن کی دنیا میں میباز نہایت پسندیدہ برانڈ ہے ۔ دلہن کے ملبوسات میں لہنگوں ، انارکلی ، شمری ، گلیٹری گولڈن لائن کے علاوہ گاؤنس اور مردانہ کلکشن میں شاندار شیروانیاں ، بیگ اور کریم سوٹس ، بلیزرس جیکٹس ، کرتے اور بہت کچھ شامل ہیں ۔ مکمل فیملی ویڈنگ کی خصوصیات کے ساتھ میباز آپ کے لیے بہترین کلکشن لایا ہے ۔ مسٹر منوج جیٹھوانی ڈائرکٹر میباز نے کہا کہ اس کلکشن کو ہم فخر کے ساتھ پیش کررہے ہیں ۔۔