میاں پور میں سڑک حادثہ، لڑکی ہلاک، لڑکا زخمی

حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اور لڑکا شدید زخمی ہوگیا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ لوینا جو اولڈ حفیظ پیٹ علاقہ ساکن ایدیا کی بیٹی تھی، اپنے ساتھی 25 سالہ سائی بابا کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہی تھی۔ کل موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ آر ٹی او آفس کنڈہ پور کے قریب نامعلوم بس کی ٹکر سے لڑکی برسر موقع ہلاک اور لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔