حیدرآباد ۔ 14اگست ( سیاست نیوز) میاں پور میں دھماکو اشیاء کے استعمال سے ایک بھینس ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتاہے کہ یہ دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ آواز تقریباً دوکلومیٹر تک سنائی دی ۔ کچرے دان کے قریب جانورموجود تھے اور ان میں سے ایک بھینس نے دھماکو شئے نگل لی اور دھماکہ سے اس کا سر دھڑ سے الگ ہوکر 500میٹر دو جاگرا۔