حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) میاں بیوی کے درمیان 5 سو روپئے کی بات پر جھگڑے کے بعد بیوی نے خودسوزی کرلی ۔ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں واقعہ پیش ایا جہاں 36 سالہ انیس بیگم نے 20 جنوری کو مبینہ طور پر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق انیس بیگم بارکس علاقہ کے ساکن حسین زیدی کی بیوی تھی ان کی شادی 14 سال قبل ہوئی تھی ۔ میاں بیوی میں 5 سو روپئے پر مبینہ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انیس بیگم نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔