حیدرآباد۔11مارچ ( پریس نوٹ ) میاکس کیور ہاسپٹلس‘ حیدرآباد کی مشہور گائناکالوجسٹ اور پدما شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر منجولا اناگنی نے ایک سنگل آپریشن میں زیادہ تعداد میں فائبرائیڈس کو نکالنے کیلئیگنیزورلڈ ریکارڈس میں اپنا مقام بنالیا ہے ۔ میاکس کیور کے مادھا پور فسیلیٹی پر 15فبروری 2016کو ایک 40سالہ مریضہ مسز سونی ( مریض کی خواہش پر نام تبدیل کیا گیاہے ) کا آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر منجولا اناگنی اور ان کی ٹیم نے تقریباً 4کلو گرام وزنی 84فائبرائیڈس کوکامیابی کے ساتھ نکالا جو کہ دنیا میں پہلی مرتبہ ہے ۔ اس اہم کام کوگنیزورلڈ ریکارڈس نے تسلیم کیا ۔ اس اہم کام کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاٹر انیل کرشنا ایم ڈی میاکس کیو ہاسپٹلس نے کہا کہ یہ پورے ملک کیلئے فخر کی بات ہے ۔ ڈاکٹر منجولا اناگنی عالمی سطح کی ایک مشہور گائناکالوجسٹ ہیں اور گائناکالوجی کی فیلڈ میں ان کی گرانقدر خدمات پرانہیں چوتھا بڑاسیویلین اعزاز پدما شری عطا کیا گیا ۔ فی الوقت وہ میاکس کیور ہاسپٹلس میں ویمن اینڈ چائیلڈ سنٹر کی ہیڈ ہیں۔