حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : میاکس کیور ہاسپٹلس مادھا پور پر 6 دسمبر 2015 کو 11-30 بجے دن ایک 30 سالہ شخص پیچیدہ حالت میں رجوع ہوا ۔ شدید ملٹی پل کارنیل / فیشیل بون فریکچرس اور بلیڈ کے ساتھ اس کو برین انجوری ہوئی تھی ۔ گوداوری کھنی میں تقریب میں شرکت کے لیے جانے کے دوران سڑک حادثہ میں کار لاری سے ٹکرا گئی تھی ۔ 20 منٹ تک کسی نے بھی ان کو ملاحظہ نہیں کیا ۔ قریبی گاؤں کے ساکن 108 ایمبولنس کو طلب کرتے ہوئے میاکس کیور ، کریم نگر منتقل کیے ۔ بنیادی طبی مدد کے بعد مادھا پور پر رجوع کیا گیا ۔ ڈاکٹر سری کانت ریڈی اور ڈاکٹر ہارموزڈ کے وکیل کے علاوہ ڈاکٹر روی چرن پلوائی مختلف ماہر سرجنس نے تقریبا 9 گھنٹے کی سرجری کے دوران 15 پلیٹس ، 38 اسکریوز ، 5 ایمپورٹیڈ ، ٹی ای ایف پی اے ، امپلانٹس کے ذریعہ ہڈیوں کو درست کیا اور 10 دن میں وہ معمول کے مطابق بحال ہوگئے ۔۔