کراچی، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان جاوید میانداد مصباح الحق کی حمایت میں بول پڑے اور ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، کرکٹ کے عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا متبادل موجود نہیں ہے، پی سی بی کواس صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہیے، سینئر کھلاڑیوں کے ریٹائر ہونے سے خلاء پیدا ہو جائیگا، جاوید میانداد نے مزید کہا کہ مصباح کو ایک دو سیریز میں کپتانی کرنی چاہیے تاکہ اس دوران مستقبل کے کپتان کو تیار کیا جاسکے، نیا کپتان مقرر کرنا آسان کام نہیں ہے، پاکستان کرکٹ کے لجنڈ جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹسمینوں میں جو تکنیکی خامیاں ہیں ان کیساتھ کسی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقید پر دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔