میامی فائنل میں اسٹیفنراور اوستاپیکو کا مقابلہ

میامی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو سابق گرانڈ سلام چمپئن امریکہ کی سلوین اسٹیفنز اور لاٹویا کی جیلینا اوستاپیکو میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں خواتین کے سنگلز کے خطاب کے لئے فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوںگی۔خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں یو ایس اوپن چمپئن اسٹیفنز نے سابق نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کی سنہری واپسی پر روک لگاتے ہوئے انہیں تین سٹ کے مقابلے میں 3۔6 ،6۔2 6۔1 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔وہیں فرانچ اوپن چمپئن اوستاپیکو نے غیر سیڈ امریکہ کی ڈینیلا کولس کو 7۔6، 6۔3 سے شکست دے کر اسٹیفنز کے ساتھ خطابی مقابلہ یقینی کر لیا۔13 ویں سیڈ اسٹیفنز نے کیریئر میں پانچ خطاب جیتے ہیں۔چھٹی سیڈ لاٹویا کی اوستاپیکو نے کامیابیکے بعد کہا کہ مجھے اس وقت بہت اچھا لگ رہا ہے ۔اوستاپیکو نے میچ میں33 ونرس لگائے اور بہت بہترین فورہینڈ اورگراؤنڈاسٹروکس کی بدولت کامیابی اپنے نام کی۔اوستاپیکو نے کہا کہ میں آخر تک بالکل ٹھیک تھی۔میں صرف اپنا کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن بالآخر جیت کر میں بہت خوش ہوں۔میں نے اس سال ذہنی طور پر مضبوطی پر بھی کافی کام کیا ہے اور اب میں پر امن طریقے سے کھیلنے کی کوشش کرتی ہوں۔