میامی ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور باربورا اسٹرائیکووا پر مشتمل ہند ۔ چیک ویمنس ٹینس ڈبلز جوڑی نے مارٹینا ہنگس اور چان سینگ ۔ جان پر مشتمل سوئیس چین جوڑی کو شکست دے کر ہفتہ کو میامی اوپن کے ویمنس ڈبلس فائنل میں پہونچ گئی ۔ تیسرے مقام کی حامل ثانیہ ۔ باربورا جوڑی نے پانچویں مقام کی حامل جوڑی مارٹینا اور چان کو چار سخت مقابلوں میں 10-4 ، 6-1 ، 6-7 سے شکست دی ۔ ثانیہ اور باربورا کا فائنل میں اب غیرمعروف جوڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ژویفان سے ہوگا ۔ اور جوڑی نے جس کو عالمی درجہ بندی میں کوئی مقام حاصل نہیں ہے ۔ سیمی فائنل میں چوتھے مقام کی حامل جوڑی پنگ شوائی اور آندریا ہلاوواچکواسے کو شکست دی تھی ۔