میامی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے نوواک جوکووچ نے میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں آج اسپین کے ڈیوڈ فیڈرر کو 7-5,7-5 سے شکست دیدی، جن کا مقابلہ سیمی فائنل کے دوسرے حصہ میں جان اسنر سے ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں برطانوی اینڈی مرے کا مقابہ امریکی تھامس برڈچ سے ہوگا۔ اس دوران ویمنس فائنل میں سات مرتبہ میامی چمپیئن رہیں۔ سرینا ولیمس کا مقابلہ اسپین کی کارلا نوارو سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں سواریز نوارو نے جرمن کی اینڈریا پٹکووچ کو اور سرینا نے انڈین ویلس چمپیئن سمونا ہیلپ کو شکست دی تھی۔ سرینا ولیم نئے سال کے موقع پر آسٹریلین اوپنس میں خطاب جیت کر اپنی مہم کا آغاز کی ہے اور اس کے بعد لگاتار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے انڈین ویلس کے طویل بائیکاٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ابتدائی مقابلوں میں حصہ بھی لیا تھا لیکن اچانک زخمی ہوجانے کے سبب دیگر مقابلوں سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ واضح رہیکہ انڈین ویلس میں 10 سال قبل ان کے خلاف نسلی ریمارکس کئے گئے تھے جس پر برہمی کے ساتھ انہوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔