حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں رشتہ جوڑنے والی ایک خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ گوپال پورم پولیس نے بتایا کہ 43 سالہ منجولہ جو گوپال پورم علاقہ کے ساکن رادھا کرشنا کی بیوی تھی ۔ ورنگل سے تعلق رکھتی تھی ۔ یہ خاتون ایک میاریج بیورو چلایا کرتی تھی ۔ کل رات سینہ میں تکلیف کی شکایت کے بعد اس کی موت ہوگئی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس خاتون کے گلے پر نشانات پائے گئے ۔ پولیس گوپال پورم مصروف تحقیقات ہے ۔