حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مہیندرا اینڈ مہیندرا کے فارم ایکوپمـنٹ سیکٹر
(FES) کی جانب سے 30-45HP زمرہ میں بہتر ٹکنالوجی پر مبنی ٹریکٹرس کے ایک نئے رینج مہیندرا YUVO کو متعارف کیا گیا ہے ۔ جو انتہائی کامیاب 15-57HP ٹریکٹرس کے کمپنی کے موجودہ رینج میں اضافہ ہوگا ۔ YUVO رینج کو پانچ ماڈلس 265DI (32HP) ، 275DI (35HP) ، 415DI (40HP) ، 475DI (42HP) اور 575DI (45HP) میں متعارف کیا گیا ہے ۔ یہ ٹریکٹرس 15 ریاستوں میں دستیاب ہوں گے اور قیمتوں کا آغاز ہوگا 265DI (32HP) کے لیے 4.99 لاکھ روپئے سے ایکس شوروم حیدرآباد انہیں ایک منفرد انداز میں ایک نئے پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے ۔ مہیندرا YUVO ٹریکٹرس کو زراعت کے 30 مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ YUVO رینج کی ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کسانوں کی کئی ضرورتوں میں معاون ہے ۔ اس کے لانچ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر یون کوئینگا ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، مہیندرا اینڈ مہیندرا لمٹیڈ نے کہا کہ YUVO کسانوں کی ضرورت کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ YUVO رینج کے ٹریکٹرس کو ہماری عصری تقاضوں سے ہم آہنگ آر اینڈ ڈی فیسلیٹی مہیندرا ریسرچ ویالی ، چینائی میں بنایا گیا ہے ۔۔