حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ایس یو وی تیار کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی ، مہیندرا اینڈ مہیندرا لمٹیڈ نے آج اس کی نئی ایس یو وی SUV-KUV100 کا آغاز کیا ۔ یہ کار بہترین اسٹائلنگ اور ایک SUV stance اور اسٹائلش انٹرئیرس کے ساتھ پیش کی گئی ہے ۔ اس کار میں 6 اشخاص آرام کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ۔ اور اس میں ای بی ڈی کے ساتھ اے بی ایس جیسے سیکوریٹی خصوصیات ہیں ۔ یہ کار پٹرول اور ڈیزل دونوں انجنس میں ہے اور اس میں فیول بھی کم خرچ ہوتا ہے اور یہ بہتر ٹکنالوجی پر مبنی ہے ۔ یہ کار آج سے ہندوستان بھر میں مہیندرا ڈیلر شپس پر دستیاب ہوگی ۔ اس کی قیمت ہے 4.42 لاکھ روپئے ( ایکس شوروم پونے k2 پٹرول ویرئینٹ کے لیے ) اور 5.22 لاکھ روپئے ( ایکس شوروم پونے k2 ڈیزل ویرئینٹ کے لیے ) اس کے لانچ پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر پون گوئینکا ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، مہیندرا اینڈ مہیندرا نے کہا کہ KUV100 کا آغاز مہیندرا کے آٹو موٹیو سفر میں ایک اہم موقع ہے ۔ KUV100 گراونڈ اپ پٹرول انجن میں ہمارا پہلا داخلہ ہے اور اس کے ساتھ ہم ایک نئے SUV سب ۔ سگمنٹ پر توجہ دے رہے ہیں اور نئے کسٹمر گروپ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔۔