مہیندرا اینڈ مہیندرا کی ’ بگ بولیرو پک اپ ‘ متعارف

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : مہیندرا اینڈ مہیندرا لمٹیڈ نے بگ بولیرو پک اپ کو بازار میں متعارف کیا ہے ۔ بگ بولیرو بہترین اسٹائل میں آرام دہ کیبن کے ساتھ تیار کی گئی ہے ۔ اس کی پے لوڈ گنجائش دیڑھ ہزار کلو گرام ہے ۔ اس کی قیمت 6.34 لاکھ ایکس شوروم ( ورنگل ) اور 6.49 لاکھ ایکس شوروم حیدرآباد ہے ۔ بگ بولیرو کو متعارف کرواتے ہوئے پراوین شاہ صدر و چیف ایگزیکٹیو ( آٹو موٹیو ) مہیندرا اینڈ مہیندرا لمٹیڈ نے کہا کہ مہیندرا اینڈ مہیندرا نے ہمیشہ اپنے گاہکوں کی پسند کو اولین ترجیح دی ہے ۔ اور بگ بولیرو پک اپ کو متعارف کیا جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ بگ بولیرو پک اپ کی دیگر خصوصیات میں اس میں 63 ایچ پی انجن لگا ہے ۔ اس کے اندرون حصہ کو خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے ۔ بولیرو کی بی ایس 3 وارنٹی کے لیے 3 سال کی غیر محدود وارنٹی جب کہ بی ایس 4 کے لیے ایک سال کی غیر محدود وارنٹی ہوگی جب کہ بی ایس 4 وارینٹس کے لیے انجن امسموبلائیزر ہوگا ۔۔