مہیش بینک آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ تقاریب

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) اے پی مہیش کوآپریٹیو اربن بینک لمیٹیڈ اس کے ہیڈ آفس پر 14 تا 20 نومبر 61 ویں آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ تقاریب کا اہتمام کررہا ہے۔ ڈاکٹر این کرن مائی ایڈیشنل رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹیز، منسم انجینیلو صدرنشین امیریٹس نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی۔ رمیش کمار بنگ صدرنشین مہیش بینک نے انہیں تہنیت پیش کی۔ شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح انجام دیا۔ اومیش چنداساوا ایم ڈی سی ای او نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ چنداساوا ایم ڈی سی ای او نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ رمیش کمار بنگ نے کوآپریٹیو سوسائٹیز اور اداروں کا ملک کی بہتر معیشت میں اہم کردار بتایا۔ ڈاکٹر این کرن مائی نے معاشرہ کے کمزور، طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔ منسم انجینیلو نے معاشی میدان میں غیرمساوات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس ہفتہ تقاریب میں ہیڈ آفس کے تمام اسٹاف سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔