حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں سانپ ڈسنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ جے گنیش جو طالب علم تھا ۔ مہیشورم کے ساکن ملانا کا بیٹا تھا ۔ گنیش روزانہ کے معمول کی طرح اپنے مکان میں سو رہا تھا 30 ستمبر کے دن سانپ نے اسے ڈس لیا اور وہ شدید متاثر ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں دوران علاج کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔