مہک بیماریوں پر قابو پانے تمام شہریوں کا تعاون ضروری

عادل آباد 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد میں صفائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں پر قابو پانا ہر شہری کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر محمد ایاز فوڈ اینڈ سنیٹری انسپکٹر مجلس بلدیہ عادل آباد نے مستقر عادل آباد کے فٹ پاتھ پر تجارت کرنے والے تجارت پیشہ افراد سے مخاطب ہوکر کہا۔ مجلس بلدیہ میٹنگ ہال میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت صدرنشین بلدیہ شریمتی آر منیشا نے جہاں ایک طرف کی وہیں دوسری طرف فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فٹ پاتھ پر بنڈیوں کے ذریعہ چٹ پٹی اشیاء خورد و نوش تیار کرکے فروخت کرنے والے افراد کو صاف اور شفاف پانی کا استعمال، تلن کے لئے حاصل کردہ تیل کا صرف ایک مرتبہ استعمال، چائے نوش کئے جانے والے گلاس کو گرم پانی سے دھونے، گاہک کو پینے کی خاطر صاف اور شفاف پانی فراہم کرنے، بنڈیوں کے اطراف کوڑا کرکٹ کی نکاسی کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے، شاہراہ سے گزرنے والی ایندھن کی سواریوں سے نکلنے والا دھواں جس سے حفاظت کرنے، پکوان کے لئے استعمال کئے جانے والے اشیاء (برتن) کی بار بار صفائی کرنے، مٹھائیوں میں کلر کا استعمال کرنے سے گریز کرنے، پلاسٹک کیری بیاگ کا استعمال کرنے سے اجتناب کرنے اور اپنی تجارت میں کم عمر بچوں کی مدد حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شہر میں ہر روز اضافہ ہونے والی ٹریفک کا خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ ملک گیر سطح پر چلائے جانے والی سوچ بھارت ابھیان پر عمل آوری کرتے ہوئے سوائن فلو جیسی بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہر فرد کی ذمہ داری قرار دیا۔ بلدی عہدیداروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی لاپرواہی کی بناء بلدیہ کی جانب سے عائد کئے جانے والے جرمانہ سے نجات پانے کا مشورہ دیا گیا۔