مشرقی روایت و تہذیب میں مہندی کے ساتھ ساتھ چوڑیوں کو عورت کی زندگی کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ معصوم ننھی منی بچیوں سے لیکر نوجوان لڑکیاں اور بڑی عمر کی خواتین بھی چوڑیوں کا خاص اہتمام کرتی ہیں۔
اس موقع پر لباس سے ہم رنگ چوڑیاں زیادہ ذوق و شوق سے پہنی جاتی ہیں۔ اگر بازار جائیں تو سب سے زیادہ ہجوم چوڑیوں کی دکان پر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ اکثر خواتین اور لڑکیاں چوڑیاں خرید کر رکھ لیتی ہیں اور کسی بھی تقریب کے موقع پر ایک دوسرے کو پہنادیتی ہیں جو سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس طرح سب سہیلیوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا اور ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے کا اچھا موقع مل جاتا ہے۔ کوئی بھی تقریب مہندی کی دلفریب مہک اور چوڑیوں کی کھنک سے یادگار لمحات میں تبدیل ہوجاتی ہے۔