حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : ملک کی سرکردہ آٹو موبائیل کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر (سی ای او ) سی این شاہ نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے آج یہاں سکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ دوران بات چیت انہوں نے ریاست تلنگانہ میں مہندرا اینڈ مہندرا کے بزنس اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے سے اپنی اور ادارہ کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ جس پر چیف منسٹر نے انہیں اپنی حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ بہت جلد ایک ایسی پرعزم نئی صنعتی پالیسی متعارف کریں گے جس کی مستقبل میں دیگر ریاستیں بھی تقلید کریں گی ۔۔