مہمان بننا سیکھیں…!

یہ عام زبان میں بِن بلائے مہمان بھی کہے جاتے ہیں۔ کسی کے بھی گھر جانے سے پہلے، پیشگی اطلاع کرنا چاہئے تاکہ اس کے گھر پہلے سے کوئی مدعو ہو تو وہ آپ سے معذرت کرلے یا خود آپ کے میزبان کو کہیں جانا ہو تو وہ آپ سے کسی اور وقت پر آنے کی درخواست کرے۔ کچھ مہمان تو ایسے ہوتے ہیں جو اپنے بیوی بچوں کو بھی ساتھ لے آتے ہیں، حالانکہ ان کی دوستی صرف صاحب ِ خانہ سے ہوتی ہے، وہ علیحدہ بیٹھے مزے سے گپیں مار رہے ہوتے ہیں اور زنان خانے میں مہمان اور میزبان (اجنبی خواتین) ایک دوسرے کا منھ اور گھڑی تک رہی ہوتی ہیں کہ کب یہ مشکل وقت ختم ہوگا۔ پھر ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اکثر لوگ جو اپنے بچوں کو کسی کے گھر مہمان لے کر جاتے ہیں، وہ بچوں پر نظر نہیں رکھتے۔ بچے میزبان کے پورے گھر میں اُودھم مچاتے پھر رہے ہوتے ہیں اور گھر والے مروّت میں اپنے گھر کا کباڑا ہوتے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔