مہلوک مسافر کے ارکان خاندان کو میڈیا پریشان نہ کرے

چینائی۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جب سے وزیر اعظم ملائیشیا نجیب رزاق نے یہ اعلان کیا ہے کہ ملائشیائی طیارہ MH370 جس میں 239 افراد سوار تھے حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوچکا ہے، اور اس میں موجود تما م مسافرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد سے طیارہ میں موجود ایک ہندوستانی مسافر کے ساتھیوں نے جن کا تعلق چینائی سے ہے ، نے درخواست کی ہے کہ مہلوک ہندوستانی مسافر کے ارکان خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔31سالہ چندریکا شرما 7مارچ کی فوڈ اینڈ اگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے لئے منگولیا جارہی تھی اور وہ اسی بدقسمت طیارہ میں سوار تھی ۔ متوفیہ کے شوہر نریندرن اور بیٹی نے میڈیا سے کہا ہے کہ انہیں اس غم کے لمحات میں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔