ڈھاکہ ،28جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں اس ہفتے پولیس کی کارروائی میں موت کے گھاٹ اتارے گئے نو دہشت گردوں میں اسے ایک بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری تھا،جس کا ساتھی یکم جولائی کو ڈھاکہ کے کیفے کے حملے میں شامل تھا۔یکم جولائی کے اس حملے میں 22افراد مارے گئے تھے ۔پولیس نے منگل کے روز ڈھاکہ کے بیرونی حصے میں واقع ایک مکان پر چھاپہ ماکر نو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چھاپے میں مارے گئے دہشت گرد اسی گروہ کے تھے جس کے ارکان نے یکم جولائی کو حملہ کیا تھا۔ مہلوک دہشت گردکیفے جیسا ہی دوسرا حملہ کرنے کی سازش کررہے تھے ۔مہلوک دہشت گردوں میں سے سات کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ مہلوک امریکی شہری کی شناخت اس کے پاسپورٹ سے ہوئی ہے ۔اس کے پاس سے امریکی پاسپورٹ ملاہے ۔