مہلوکین کے خاندانوں کے لئے امداد کی منظوری

کریم نگر میں اجلاس سے ضلع کلکٹر ویرا برہمیا کا خطاب
کریم نگر /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں نکسلائٹس کی وجہ سے فوت ہوئے 43 افراد کے خاندانوں کو مالی امداد کی منظوری کے لئے حکومت سے سفارش کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے یہ بات بتائی۔ ہفتہ کو کلکٹریٹ میں نکسلائٹس کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کے خاندانوں کی مالی امداد کی منظوری کے لئے منعقدہ ضلعی سطح کے اجلاس میں انھوں نے شرکت کی اور کہا کہ نکسلائٹس کے ہاتھوں فوت ہونے والے افراد کے خاندانوں میں سے کسی ایک کو سرکاری ملازمت فراہم کی جا رہی ہے اور ملازمت کی اہلیت نہ رکھنے والے خاندانوں کو فی کس 5 لاکھ روپئے امداد کی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں ضلع ایس پی کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کے مطابق 43 افراد کے خاندانوں کی نشاندہی کرکے تجاویز ڈی جی پی اور انٹلی جنس کو روانہ کی گئی ہے، جس کی منظوری کے احکامات موصول ہوتے ہی امداد فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ضلع میں مزید 26 مقدمات زیر التواء ہیں، تاہم آر ڈی اوز کو ضلعی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے ایس پی کو مشورہ دیا گیا۔ اجلاس میں ضلع ایس پی شیوا کمار، جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد، او ایس ڈی سبا رائیڈو، ڈی آر او ٹی ویرا برہمیا کے علاوہ کریم نگر، سرسلہ، پدا پلی، جگتیال کے آر ڈی اوز اور دیگر نے شرکت کی۔