حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ میں کل رات قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں 30 سالہ محمد عبداللہ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قاتل نے قتل کے فوری بعد پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیاکرلی ۔ یہ بات انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر رویندر نے بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ قاتل ریاض احمد اور مقتول عبداللہ آپس میں ساتھی تاہم ان دونوں کے درمیان کافی دنوں سے خصومت تھی ۔ مقتول عبداللہ ٹولی چوکی کے علاقہ ندیم کالونی کا ساکن تھا اور قاتل ریاض پوچماں بستی ہمایو ں نگر میں رہتا تھا ۔ ریاض سرقہ اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ دونوں میں کل رات بحث و تکرار ہوئی اور ریاض احمد نے ہتھوڑے سے وار کرتے ہوئے عبداللہ کو شدید زخمی کردیا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس ہمایوں نگر مصروف تحقیقات ہے ۔