حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ صدیق نگر میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 22 سالہ عالیہ فاطمہ جو صدیق نگر علاقہ کے ساکن محمد اکبر کی بیوی تھی، کل رات برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق عالیہ فاطمہ تار پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اچانک برقی شاک کی زد میں آ گئی۔ عالیہ کی شادی تین سال قبل اکبر سے ہوئی تھی اور اکبر پیشہ سے الیکٹریشن بتایا گیا ہے۔ ان کی دیڑھ سالہ لڑکی بھی ہے۔ تار پر کپڑے ڈالنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آنے سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ ہمایوں نگر پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔