مہدی پٹنم آرمی علاقہ میں فوجی کی خودکشی

حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) مہدی پٹنم آرمی علاقہ میں ایک فوجی نے خودکشی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 37 سالہ بھگوان داس بھگت جو آرمی سپاہی تھا ۔ مہدی پٹنم میں رہتا تھا ۔ اس نے اسٹور روم میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ بھگوان داس بھگت فرسٹ بہار بیارک سے وابستہ تھا ۔ اس فوجی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ہمایوں نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔