اعظم گڑھ ( یو پی ) ۔ 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے اس دعویٰ کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہ وہ جاریہ لوک سبھا انتخابات میں بہتر مظاہرہ کررہی ہے ، اپوزیشن مہا گٹھ بندھن کے آئندہ دو مرحلوں میں اپنا موقف مزید بہتر بنالینے کے امکانات کی پیش قیاسی کرتے ہوئے بہوجن سماج وادی پارٹی کی صدر مایاوتی نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس علاقہ سے مہاگٹھ بندھن کے امیدوار کی تائید میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دن بہ دن اتحاد کا موقف بہتر ہوتا جارہا ہے اور آئندہ دو مرحلوں میں مزید بہتر ہونے کا امکان ہے ۔ یو پی مہاگٹھ بندھن کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی تھی جس میں اکھلیش یادو بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار کو اعظم گڑھ کی نشست سے تاریخی کامیابی دلوائیں ۔ بی جے پی کے پیاک پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی مہاملاوٹی ہیں ۔