ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کی اپیل ‘ کریم نگر میں گنگولا کملاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس تلگودیشم پارٹی کی جوڑ ی گئی مہاکوٹمی تلنگانہ کے علاقے کے لئے ایک زہریلی کوٹمی میں تبدیل ہوگی ۔ عوام اس کی مخالفت کریں اور گھر کی پارٹی ٹی آر ایس کو کامیاب کریں ۔ ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی کریم نگر امیدوار سابق رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا ۔ وہ می سیوا دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 40 سالہ دور اقتدار میں جو ترقی ہوئی تھی کے سی آر کے اپنے 4 سالہ دور میں عوام کی آنکھوں کے سامنے ہے ۔ سابق میں چندرا بابو اور کانگریس کے اقتدار میں برقی سربراہی میں روزانہ کٹوتی اور پانی کی قلت سے کسان پریشانی ‘ مایوسی کی حالت میں خودکشی کررہے تھے ۔ اب مہاکوٹمی کے نام ایک تاریک اقتدار لانا چاہتے ہیں ۔ بی جے پی اور کانگریس سے بھاری تعداد میں افراد ٹی آر ایس میں شریک ہورہے ہیں ۔ جی ایس ٹی اور نوٹوں کی منسوخی سے بی جے پی نے عوام کو پریشان کردیا ۔ ان حالات سے تلنگانہ کو بچانے کیلئے عوام متحد ہوکر مہاکوٹمی کو شرمناک شکست دیں اور ٹی آر ایس کو کامیاب کریں ۔ مذہب کی آڑ لے کر بی جے پی ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ لیکن یہاں کے عوام بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ چناؤ میں عوام تلنگانہ کی حفاظت کے لئے ووٹ کے ذریعہ جدوجہد کریں ۔ ٹی آر ایس منشور سے قبل سروے میں کریم نگر اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس کو 61 فیصد بعد ازاں 68 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے ۔ نچلی سیاست کے تحت بھید بھاؤ پیدا کرنے فرقہ پرستی مذہبی منافر ت پھیلانے کی بات کو لے کر من مانی پرچار کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد کے سرینواس اور کچھ ٹی آر ایس میں شریک ہونے والے اطراف و اکناف کے مواضعات کے افراد کو کملاکر نے ٹی آر ایس کھنڈوا پہناکر پارٹی میں آنے کا خیرمقدم کیا ۔