مہانکالی میں سنار کی خودکشی

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مہانکالی حدود میں ایک سنار نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق 40 سالہ گپتا کاروبار میں نقصان سے پریشان تھا ۔ جو گن بازار سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سنار گپتا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔