لکھنؤ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ کے خیال میں اکبر نہیں بلکہ راجپوت بادشاہ مہارانا پرتاپ کو گریٹ کہنا چاہئے۔ گزشتہ روز مہارانا پرتاپ جینتی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں یوگی نے دعویٰ کیاکہ مغل شہنشاہ اکبر نہیں بلکہ مہارانا پرتاپ نے مغل آرمی کی طاقت کے مقابل آتے ہوئے غیرمعمولی شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہلدی گھاٹی کی لڑائی کس نے جیتی اِس کی اہمیت نہیں بلکہ اُس دور کی نہایت طاقتور آرمی کے خلاف ڈٹ جانا بہت ہمت کی بات رہی۔