مہاراشٹرا کے سابق وزیر نیہال احمد کا انتقال

مالیگاؤں ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوشلسٹ لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر نیہال احمد مولوی محمد عثمان کا آج امراض پیرانہ سالی کے باعث ناسک میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 70 سال تھی ۔ وہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر فنی و اعلیٰ تعلیم ، جنتادل ( سیکولر ) کے ریاستی صدر اور ریاستی اسمبلی میں تقریبا 30 سال تک رکن تھے ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کے نیہال احمد کا آج صبح ناسک کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ وہ نیہالی بھائی کے نام سے مشہور اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پہلے مئیر تھے۔ ان کی تجہیز و تکفین مالیگاؤں میں عمل میں آئے گی۔