ممبئی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے آنجہانی سربراہ بال ٹھاکرے کی شاندار یادگار پر جو کھلی جگہ کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے پانی میں تعمیر کیا گیا ہے اور خواتین کیلئے علیحدہ حصے میں بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور ممبئی بلدی انتخابات کیلئے آج جاری کیا۔ چیف منسٹر منہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے منشور جاری کرتے ہوئے کئی اقدامات کا ممبئی کے شہریوں کیلئے اعلان کیا۔ بی جے پی اپنی سابق حلیف شیوسینا کے ساتھ 21 فروری کے انتخابات کیلئے اتحاد نہیں کررہی ہے بلکہ اپنے بل بوتے پر انتخابی مقابلہ کررہی ہے۔ صنفی بنیادوں پر بجٹ کی پیشکشی ، جدید ترین ٹرانسپورٹ کے ذریعہ بلارکاوٹ سفر کی سہولتیں، صحت بیمہ کی سہولت، انفرادی تشخص کا تحفظ اور بعض دیگر انتخابی وعدے بی جے پی کے انتخابی منشور میں کئے گئے ہیں۔ سب سے نمایاں تیقن 18 صفحات پر مشتمل بی جے پی کے انتخابی منشور کی یہ ہے کہ پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جائے گا اور ہر شہری کو پانی کا حق حاصل ہوگا۔ ممبئی کو گرد سے پاک شہر بنادیا جائے گا۔ ممبئی بی جے پی نے تیقن دیا ہے کہ برطانوی راج کے دور کے کاموں کا احیاء کیا جائے گا۔ ممبئی کی سڑکوں کو دھونے کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ 28 لاکھ مسلمہ کاروں اور دیگر گاڑیوں کے استعمال کیلئے 1.2 ایم ایل ڈی پانی فراہم کرنے کا تیقن دیا گیا ہے۔