مہاراشٹرا کی تین لڑکیاں اورنگ آباد اوپن ویمنس کے مین ڈرا میں شامل

اورنگ آباد۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی لڑکیاں آستھا دارگوڈے، تیجسوی کاٹے اور سوارا کلکرنی 15,000 امریکی ڈالر مالیتی انڈورینس اورنگ آباد اوپن ویمنس کے آئی ٹی ایف ٹینس چمپین شپس کے اصل ڈرا میں شمولیت کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔ کوالیفائرس کے یہاں کھیلے گئے فائنل راؤنڈ میں آستھا دار گوڈے نے کاویا بالا سبرامنین کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والی 17 سالہ تیجسوی کاٹے نے داکشتا پاٹل کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ سوارا کلکرنی نے پرگتی سولانکر کو راست سیٹس میں شکست دی۔