مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع شیوسینا کے 10 وزرا شامل

ممبئی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں دیویندر فرنویس حکومت میں آج توسیع کرتے ہوئے 20 نئے وزرا شامل کئے گئے جن میں شیوسینا کے 10 وزرا بھی شامل ہیں ۔ شیوسینا کو پانچ کابینی قلمدان دئے گئے ہیں جبکہ پانچ وزرا کو مملکتی وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے ۔ شیوسینا کے بی جے پی کے ساتھ شدید اختلافات تھے جسے مصالحتی کوششوں کے ذریعہ ختم کرلیا گیا ہے اور اب وہ فرنویس حکومت میں شامل ہوگئی ہے ۔ بی جے پی کے 10 وزرا بھی شامل کئے گئے ہیں۔