ممبئی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کابینہ نے سابق چیف منسٹر عبدالرحمن انتولے اور سابق کانگریسی ایم پی اودے گائیکواڈ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ دونوں قائدین کا کل ہی انتقال ہوگیا تھا ۔ بعد ازاں چیف منسٹر دیویندر فڈنویس ضلع رائے گڑھ نے امبٹ گاؤں میں اے آر انتولے کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔