مہاراشٹرا کابینہ میںآج توسیع: شیوسینا کے وزرا کی شمولیت ممکن

ممبئی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں 34روزہ قدیم فڈنویس کی زیر قیادت کابینہ میں کل توسیع کی جائے گی۔ اور توقع ہے کہ سابق حلیف جماعت شیوسینا کے ارکان کو بھی شامل کرلیا جائے گا۔ تقریب حلف برداری ودھان بھون کے احاطہ میں 4بجے شام منعقد ہوگی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کابینہ میں شیوسینا کے ارکان کی تعداد کیا ہوگی۔ قیاس ہے کہ یہ تعداد 7 تا 12کے درمیان ہوسکتی ہے۔