مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی اتحاد میں بھی اختلافات

ممبئی / نئی دہلی 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد کی طرح مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی اتحاد میں بھی دراڑیں نظر آر ہی ہیں اور این سی پی نے کانگریس کو الٹی میٹم دیدیا ہے ۔ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے کانگریس سے کہا ہے کہ اسے 144 نشستیں چھوڑی جائیں جبکہ کانگریس نے 124 حلقے چھوڑنے سے اتفاق کیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں 288 اسمبلی حلقوں کیلئے 15 اکٹوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ این سی پی نائب صدر پرفل پٹیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی نے اس مطالبہ پر فیصلہ کیلئے کانگریس کو ایک دن کا وقت دیا ہے ۔